دوبارہ گنتی کے مطالبے میں کوئی حرج نہیں
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ اگر کسی بھی پارٹی کے امیدوار کا یہ مطالبہ ہے کہ اس کے حلقے میں دوبارہ گنتی ہونی چاہئے تو اس کے اس مطالبے کو مان لینا چاہئے اس میں کوئی بھی حرج والی بات نہیں ہے پیپلز پارٹی سمیت سب اپوزیشن جماعتوں نے نتائج پر اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے،ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت نے اپوزیشن کی باقی جماعتوں کو اس بات پر منوایا ہے کہ وہ اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کااعلان کرکے اسمبلی میں آئیں اور الیکشن کے نتائج میں مبینہ طور پر جو ردوبدل کئے گئے ہیں اس پرا سمبلی کے فورم پر بات کریں جس پر وہ مان گئے ہیں جو جمہوریت کے لئے ایک اچھی بات ہے ہم کوشش کریں گے کہ ہر ایشو پر متحدہ اپوزیشن مشترکہ موقف کے ساتھ آگے بڑھے۔