دھاندلی کی شکایت پر دوبارہ گنتی کرائی جائے

دھاندلی کی شکایت پر دوبارہ گنتی کرائی جائے

 جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام بڑی پارٹیوں نے متفقہ طور پر اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان انتخابات میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔ اسی لئے ہر صوبے سے امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو دوبارہ گنتی کی درخواستیں دی ہیں جو کہ اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ اس بار عوام کے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جہاں جہاں امیدواروں نے ووٹوں کی گنتی کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواستیں دی ہیں۔ ان کو دوبارہ گنتی کا حق ملنا چاہئے، وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ جن حلقوں میں دھاندلی کی شکایات ہیں، الیکشن کمیشن وہاں ووٹوں کی گنتی دوبارہ کروائے۔

فرید احمد پراچہ

مزید : صفحہ اول