آرام کامشورہ نظر انداز،فضل الرحمن آج اجلاس کی صدارت کرینگے

آرام کامشورہ نظر انداز،فضل الرحمن آج اجلاس کی صدارت کرینگے

اسلام آباد(صباح نیوز)متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے دل کے عارضہ سے متعلق ڈاکٹرز کے 15روزہ آرام کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی اور انتخابی دھاندلی کے خلاف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان آج صوبائی دارالحکومت پشاور میں صوبائی شوریٰ اور مجلس عاملہ کے ارکان سے انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاجی منصوبے پر مشاورت کریں گے جس کے تحت پہلے مرحلے میں 8 اگست کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا ہوگا۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول