زینب قتل کیس،مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری

زینب قتل کیس،مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کیس میں گرفتار مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری کر دیا گیا جس میں عدالت نے مجرم عمران کو 12 دفعہ سزائے موت کاحکم سنادیا جبکہ مجرم عمران کو60لاکھ جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت دینے کاحکم بھی دیا گیا۔نجی ٹی وی چینل’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق زینب قتل کیس میں گرفتار مجرم عمران کیخلاف مزید 3کیسزکافیصلہ جاری کر دیا گیاان میں 5سالہ عائشہ، 8 سا لہ لائبہ جبکہ7سالہ نور فاطمہ کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کے مقدمات شامل ہیں ،ملزم کو 5سالہ عائشہ قتل کیس میں 4بارسزائے موت سنائی گئی ،جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا گیا ہے ، 8سالہ لائبہ قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران کو4 بارسزائے موت جبکہ 20 لاکھ جرمانہ اور10 لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا ، 7سالہ نورفاطمہ قتل کیس میں بھی مجرم عمران کو 4 بارسزائے موت ، 20 لاکھ روپے جرمانہ اور10لاکھ روپے دیت دینے کاحکم دیا ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شیخ سجادنے ملزم عمران کیخلاف فیصلہ سنا یا ۔یاد رہے انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم عمران کو17فروری 2018ء کو زینب کو اغوا ، بداخلاقہ اور قتل کرنے پر سزائے موت کا حکم سنا یا تھا جس میں دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت سزائے موت اور 10 روپے جرمانہ کی سزا سنائی،جبکہ لاش کو گندگی میں چھپانے پر 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنا ئی تھی۔

مجرم عمران

مزید : صفحہ اول