جیل میں مصروفیات ،مریم تلاوت ، صفدر نعتیں پڑھنے میں مصروف

جیل میں مصروفیات ،مریم تلاوت ، صفدر نعتیں پڑھنے میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم نوازشریف، صاحبزادی مریم اورداماد کیپٹن (ر)صفدرنے اڈیالہ جیل میں مصروفیات ڈھونڈ لی ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف اورمریم نوازکو اڈیالہ جیل میں 3 ہفتے جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو لگ بھگ 4 ہفتے ہوگئے ہیں۔ تینوں شخصیات جیل کی الگ الگ بیرکوں میں قید ہیں اور انہوں نے اپنا وقت گزارنے کیلئے مصروفیات بھی ڈھونڈ لی ہیں۔نوازشریف جیل کے ماحول میں گھل مل گئے ہیں۔مریم نواز کا دن تلاوت قرآن پاک، اوراد ووظائف کے علاوہ نیلسن منڈیلا پرلکھی مختلف کتابوں کا مطالعہ کرتے گزرتا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے متعدد خواتین قیدیوں اوران کے بچوں سے دوستی کررکھی ہے۔جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرنے کئی نئے دوست بنا لیے ہیں، وہ جیل میں سارا دن نعتیں پڑھتے رہتے ہیں۔
جیل مصروفیات

مزید :

صفحہ اول -