سکولوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،بلاول بھٹو

سکولوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ،بلاول بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گلگت میں بچیوں کے اسکولوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے گلگت میں بچیوں کے اسکولوں پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 گرلز اسکولوں کو دھماکوں سے تباہ کرنا دہشتگردی ہے۔ اسکولوں پر حملوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بچیوں کی تعلیم کی سازش کے خلاف سینہ سپر رہے گی۔ نگران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو پکڑ کر قوم کے سامنے لائیں۔

مزید : صفحہ اول