روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 18 افراد ہلاک

روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 18 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو(آن لائن) روس میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں18 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریجنل ہنگامی سروسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراسنوپارک خطے کے ضلع تیوروخانسک میں ایم ایٹ ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام18 افراد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ ممکنہ طور پر تکنیکی ناکامی اور پائلٹ کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ہیلی کاپٹر گر کر ٹکڑوں میں بکھر گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ہیلی کاپٹر میں 15 مسافر اور عملے کے3 افراد سوار تھے۔
ہیلی کاپٹر تباہ

مزید :

صفحہ اول -