جج کا عہدہ انتہائی اہم ، اسے ڈکٹیٹر نہیں بننا چاہیے ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

جج کا عہدہ انتہائی اہم ، اسے ڈکٹیٹر نہیں بننا چاہیے ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے کہا ہے ججز انتہائی اہم منصب پر بیٹھے ہیں اسلئے انہیں ڈکٹیٹر نہیں بننا چا ہیے۔گزشتہ روزکراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا آنیوالے مجسٹریٹس کا تعلق نچلے طبقے سے ہے، یہاں موجود مجسٹر یٹس میں کوئی مزدور کا بیٹا ہے تو کوئی کسان کا، بچوں نے بہت محنت کی اور اس مقام تک پہنچے، جس کی مجھے بہت خوشی ہے۔جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا ججز کو عہد کرلینا چاہیے کہ انہیں بہت محنت کرنی ہے، لوگوں کو انصاف پہنچانے کیلئے رات دن ایک کردینا ہے۔ جج کیلئے کوئی کیس ہائی پروفائل نہیں ہوتا، ہمارے فیصلوں میں کوتاہی اور تاخیر ہوسکتی ہے لیکن بدنیتی نہیں ہوتی، اس کے علاوہ یہاں جج کا کوئی نکتہ نظر بھی نہیں ہو تا، ججز کو چاہیے کہ اپنے ضمیر کو آگے رکھیں۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے سابق جسٹس خلجی عارف نے کہا عدالتوں کا بنیادی کام لوگوں کیسا تھ انصاف کرنا ہوتا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ انصاف جلد از جلد مل سکے، آنیوالے ججز کو چاہیے کہ اللہ کو حاضر ناظر رکھ کر لو گو ں کو انصاف پہنچائیں۔

مزید :

صفحہ اول -