کامیاب امیدواروں کیلئے اخراجاتی گوشوارے جمع کروانے کی مدت ختم

کامیاب امیدواروں کیلئے اخراجاتی گوشوارے جمع کروانے کی مدت ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)عام انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے لیے الیکشن کمیشن میں اخراجات کے گوشوارے جمع کروانے کی مدت چار اگست ہفتہ کو ختم ہوگئی ،الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو سال2017-18ء کی بینک کھاتوں کی آڈٹ شدہ سٹیٹمنٹس 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانے کے پابند ہیں اور انتخابات سے پہلے امیدواروں کو اخراجات کیلئے الگ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی ہدایت کی گئی تھی ٗالیکشن کمیشن کے مطابق اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے امیدواروں کی کامیابی کا سرکاری اعلامیہ جاری نہیں کیا جائیگا ٗدوسری جانب کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 7 اگست کو تمام سیاسی جماعتوں کے ممبران کی کل تعداد واضح ہوجائے گی اور 8 اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 9 اگست تک تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے جس کے بعد اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں اراکین حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر اور پھر قائد ایوان (وزیراعظم) کا چناؤ کریں گے۔ دریں اثناالیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال2017-18ء سے متعلق اپنے بینک کھاتوں کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ شدہ سٹیٹمنٹس 29 اگست تک جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ کی شق 210 کے تحت سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے پارٹی فنڈز بارے سالانہ آمدن و اخراجات اور اثاثوں کے ذرائع اور واجبات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں۔کھاتوں کی تفصیلات الیکشن ایکٹ 2017ء میں تجویز کردہ فارم ڈی پر جمع کرائی جا سکیں گی۔پرنٹ شدہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر کے علاوہ ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔یہ سٹیٹمنٹس سیکرٹری الیکشن کمیشن کو پارٹی قائد کی طرف سے مجاز عہدیدار کے ذریعے جمع کرانا ہوں گی۔الیکشن قواعد2017ء کے ضابطہ 156کے تحت بذریعہ ڈاک، فیکس،کوریئر یا دیگر ذائع سے بھجوائی گئی سٹیٹمنٹس قابل قبول نہیں ہوں گی۔
مدت ختم

مزید :

صفحہ اول -