شہداء جو بھلانا خود کو فراموش کرنے کے مترادف ، نگران وزیراعلی حسن عسکری

شہداء جو بھلانا خود کو فراموش کرنے کے مترادف ، نگران وزیراعلی حسن عسکری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جنرل رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ پولیس انصاف کے تقاضوں کے مطابق عوام سے دوستانہ رشتے استوار کرے، عوام کی محفوظ اور پرامن زندگی کیلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں پیش کرنے والے شہداء کو قوم فراموش نہیں کرسکتی۔الحمرا میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران قربانیوں کی عظیم مثالیں قائم کرنے والے شہداء ہمارے محسن ہیں اور شہادت جیسا عظیم جذبے کے پس منظر میں عظیم مقاصد کارفرما ہوتے ہیں۔ ایثار، قربانی اور شہادت ہمارے تاریخی اور قومی تشخص کا حصہ بن چکے ہیں۔پولیس کے افسروں او رجوانوں نے ان مقاصدکے حصول کے لئے اپنی زندگیوں کو قربان کیا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم نے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں،اگرچہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے باعث دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے لیکن یہ جنگ ابھی بھی جاری ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ میں پاکستان کی فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں نے قربانیاں دے کر فرض نبھایااور ان شہداء کو فراموش کرنا خود کو فراموش کرنے کے مترادف ہے۔ یہ قربانیاں قوم کی زندگی کی ضمانت ہیں۔شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے باعث افتخار ہیں اور قوم شہداء کو فراموش نہیں کر سکتی ،ان کو فراموش کرنا خود کو فراموش کرنا ہے ۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ حکومت پنجاب شہداء کے اہل خانہ کی مدد کیلئے پولیس کی بھرپور معاونت کرے گی۔ حکومت پنجاب ،پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے استعدادکار میں اضافہ قابل تحسین ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ پولیس سکیورٹی کے بدلتے ہوئے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے ان کا مقابلے کرے گی۔
حسن عسکری

مزید :

صفحہ اول -