آزاد امیدوار طاہر رندھاوا کا بھی کھلاڑی بننے کا فیصلہ

آزاد امیدوار طاہر رندھاوا کا بھی کھلاڑی بننے کا فیصلہ

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) جہانگیر ترین کی جانب سے آزاد امیدواروں کو بنی گالہ لانے کا سلسلہ جاری، آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے طاہر رندھاوا نے بھی کھلاڑی بننے کا فیصلہ کر لیا۔مرکزی رہنماء پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین ایک اور آزاد امیدوار کو لے کر بنی گالہ پہنچ گئے۔ لیہ سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے طاہر رندھاوا کا کھلاڑی بننے کا فیصلہ، بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس سے قبل طاہر رندھاوا نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

مزید : صفحہ اول