ملک کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا چیف الیکشن کمیشن استعفادیں ،چانڈیو

ملک کیساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا گیا چیف الیکشن کمیشن استعفادیں ،چانڈیو

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن استعفیٰ دیں ، الیکشن کمیشن کا کردار مجرمانہ ہے اس نے ملک کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا ہے، دھاندلی کی تحقیقات سینیٹ کی فل ہاؤس کمیٹی سے کروائی جائے، الیکشن کمیشن نے خفیہ (ق) لیگ کو جتوانے کیلئے اپنی طرف سے تو ملک داؤ پر لگا دیا تھا، بلاول بھٹو اور آصف زرداری سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ جانے پر قائل نہ کرتے تو حالات بدتر ہو سکتے تھے ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عام انتخابات کا فراڈ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔

چانڈیو

مزید : صفحہ اول