سندھ ہائیکورٹ ، ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے فہمیدہ مرزا کی درخواست خارج
کراچی (سٹاف رپورٹر سندھ ہائی کورٹ نے این اے 230 اور پی ایس 73 میں ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست خارج کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں این اے 230 اور پی ایس 73 میں ووٹوں کی گنتی کیلئے سابق سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں ووٹوں کی گنتی روکنے کیلئے دائر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی درخواست مسترد کر دی اور گنتی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا