نوازشریف کوجیل میں مناسب سہولتیں دستیاب ہیں،نگراں وزیرداخلہ پنجاب

نوازشریف کوجیل میں مناسب سہولتیں دستیاب ہیں،نگراں وزیرداخلہ پنجاب

لاہور(آ ئی این پی)پنجاب کے نگران وزیرداخلہ شوکت جاوید نے کہاہے کہ نوازشریف کوجیل میں مناسب سہولتیں دی جارہی ہیں، ان کی صحت اور میڈیکل ٹیسٹ بھی نارمل ہیں، جیل میں انہیں ٹی وی، اخبار، کتب، ائیرکنڈیشن، مسٹ فین فراہم کیا گیا۔لاہور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرداخلہ پنجاب نے کہاکہ نوازشریف کے فزیشن کی ہدایت کے مطابق ان کا کھانا گھرسے آتا ہے جبکہ نوازشریف کے دوستوں سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقررہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ جیل قوانین کے تحت مریم نواز،کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکوایک دن ملاقات کی اجازت ہے۔

مزید : صفحہ اول