عمران کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ آپشن نہیں،شیخ رشید

عمران کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ آپشن نہیں،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تباہی کی ذمہ داری مریم نواز ہیں،شہباز شریف کی انتخابی مہم کو نواز شریف کی مکمل حمایت حاصل تھی، مریم شہباز شریف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں،عوام نے ووٹ کو عزت دو اور روٹی کپڑا مکان کے نعرے کو مسترد کردیاہے، تحریک انصاف چاہتی ہے عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں، عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں۔ہفتے کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ عمران خان چودہ اگست تک وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیں،اس حوالے سے کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بہت ہی سخت محنت کرنی ہوگی کیونکہ عمران خان کے پاس ڈلیور کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -