پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو نئے داخلوں سے روک دیا
َّلاہور(ایجوکیشن رپورٹر) فنڈز کی عدم ادائیگی، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن مالی خستہ حالی کا شکار ۔پیف انتظامیہ نے زیر انتظام سکولوں میں مزید بچوں کے داخلے نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے صوبہ بھر میں پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں میں زیر تعلیم لاکھوں بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ سکولوں کے مالکان بھی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔پیف کے تحت چلنے والے سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پیف کی جانب سے مالی خسارے کے اشارے اورفنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہم اساتذہ کوتنخواہیں اور بچوں کو وظائف نہیں دے سکتے۔پیف کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ادارہ صرف سکول انفارمیشن سسٹم میں موجود بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھائے گا اور 15 اپریل 2018 تک داخل ہونے والے بچوں کو اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔