الیکشن دھاندلی کے نام پر کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،عاصم مخدوم
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کل مسالک علماء بورڈ کا اجلاس جامعہ احسان الرحیم گلبرگ لاہور میں ہوا، اجلاس کے بعد کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی راہنما مولانا محمد عاصم مخدوم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں ا نتشار اور فساد پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ،عمران خان کی تقریرمیں بیان کیے گئے اہداف خصوصاریاست مدینہ کے قیام کے حصول کے لئے مکمل تعاون کریں گے ،الیکشن دھاندلی کے نام پر کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے ،الیکشن میں ناکام جماعتیں آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے 2023کے الیکشن کی تیاری کریں ،ریاستی اداروں اور عدلیہ کی الیکشن دھاندلی کی آڑ میں توہین اور تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی اجلاس میں چاروں مسالک کے جید علماء کرام ڈاکٹر بدمنیر مجددی ،حافظ محمدنعمان حامدو دیگر نے شرکت کی۔
،سید نوبہارشاہ ، مولاناعبدالرب امجد ، قاری انعام الرحیم رحیمی ، ڈاکٹر امجد حسین چشتی ، مولا نا محمدافضل حیدری ،مولانااسلم صدیقی قاری احمد شکیل صدیقی،، علامہ اصغر چشتی ، ڈاکٹر عبدالغفار رنداھاوا ، مولاناریحان یونس،مفتی امجد علی ، مولانا محمد منیب الرحمن سلیم ،صاحبزادہ بلال احمدچشتی ودیگر نے شرکت کی ، مولانامحمدعاصم مخدوم نے کہاکہ کل مسالک علماء بورڈ فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گا
عاصم مخدوم