اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا،مراد راس

اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا،مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اپوز یشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ہے یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا اپوزیشن جماعتیں جمہوریت کے نام پر پریشر گروپ بنا رہے ہیں قوم نے انتخابات میں خاندانی سیاست کو مسترد کر دیا ہے پاکستانیوں کو غلام سمجھنے والے اب دھندلی کا شور مچا رہے ہیں۔

، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کے پاس حکومت بنانے کیلئے واضح اکثریت موجود ہے جبکہ انٹرنیشنل اداروں نے کہہ دیا ہے کہ 2018کا جنرل الیکشن پاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین انتخاب ہے انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے الیکشن 2018 کے انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہم اس پر پورا اترنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔
مراد راس