جامعہ منظور اسلامیہ کے وفد نے ایوان کارکنان کادورہ کیا

جامعہ منظور اسلامیہ کے وفد نے ایوان کارکنان کادورہ کیا

لاہور()جامعہ منظور اسلامیہ حفظ سیکشن‘ ضرار شہید روڈ‘لاہور کے طلبا اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور نیو فرینڈز ہائی سکول گرلز کیمپس‘ملتان روڈ چوہنگ‘لاہور کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ ، -1شاہراہِ نظرےۂ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے میریڈینز گروپ آف ایجوکیشن فار گرلز‘لاہور کینٹ‘اقراء تعلیم الاطفال فاؤنڈیشن‘صدر کینٹ‘لاہور‘جامعہ نعیم القرآن‘ شوکت کالونی بیگم کوٹ‘شاہدرہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔

ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 328تھی۔

دورہ

مزید : میٹروپولیٹن 4