تحریک انصافایک نظریے کے تحت کام کر رہی ہے،عثمان حمزہ

تحریک انصافایک نظریے کے تحت کام کر رہی ہے،عثمان حمزہ

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب میں بھی حکومت تحریک انصاف کی ہی ہو گی ہمارے پاس عددی اکثریت موجود ہے پنجاب میں بہت مدت بعد عوام کی حقیقی نمائندہ پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی اور یہاں کے عوام کی میٹرو جیسے فضول منصوبے بنانے والی (ن) لیگ سے جان چھوٹ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک نظریہ کے تحت ملک میں کام کر رہی ہے ملک و قوم کی ترقی اور کرپشن سے پاک معاشرہ ہمارا ویژن ہے عمران خان کے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ کیلئے یادگار ہوگا۔

،عمران خان نے موروثی سیاست اور بادشاہت کو ختم کرنے کی ابتداء کردی ہے

عثمان حمزہ

مزید : میٹروپولیٹن 4