پنجاب کا وزیرا علیٰ عوام کی خدمت کرنے والا ہو گا،ڈاکٹر نوشین حامد

پنجاب کا وزیرا علیٰ عوام کی خدمت کرنے والا ہو گا،ڈاکٹر نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ عوام کی خدمت کرنے والا ہو گا،ن لیگ کی ناکامیوں کا دور کرنے میں کم از کم ایک سال لگے گا،پنجاب کے ہر محکمے کو کرپشن اور تباہی کے دہانے پرلا کر کھڑا کردیا ہے،دس سال تک گڈ گورننس کا ڈھنڈورا پیٹنے والے جاتے جاتے قومی خزانے کو بھی اربوں روپے کا ٹیکہ لگا گئے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا حکومت بننے سے پہلے ہی اپوزیشن کا اتحاد عمران خان کی مضبوظ حکومت کی جانب اشارہ ہے، سپیکر اور وزیراعظم کے انتخاب میں اپوزیشن بنچوں سے بھی ووٹ ملیں گے۔ پنجاب میں شہباز شریف کی کارکردگی صفر رہی، صوبے کا حشر نشر کر دیا، پنجاب کا کوئی ایک ایسا منصوبہ نہیں جو شفاف ہوں، جعلی خادم کی ناک کے نیچے اربوں روپے کی کرپشن ہوئی مجھے نہیں لگتا شہباز شریف کو نیب کلین چٹ دیگا۔

نوشین

مزید : میٹروپولیٹن 4