عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،عرفان عباسی

عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا،عرفان عباسی

لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرے گا پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے۔

ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملے گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کے لیے خوش نصیبی ہے ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزاد ہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہو گی پاکستان کے پاسپورٹ کی عزٹ بحال ہو گی عوام نے چور لٹیروں سے نجات حاصل کر کے اپنی نسلوں کو محفوظ کر لیا ہے اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے عمران خان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اترے گے۔

عرفان

مزید : میٹروپولیٹن 4