رحمانی ینگ کونسل کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

رحمانی ینگ کونسل کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار)رحمانی ینگ کونسل کی مرکزی کابینہ کااجلاس زیرصدارات چوہدری اکبررحمانی،سیٹھ مختاراحمدرحمانی،شاہدعلی نوشاہی ایڈووکیٹ ہوا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اکبررحمانی نے کہاکہ رحمانی برادری ضمنی الیکشن میں پی پی 165+164سے اپنے امیدوارمیدان میں اتارے گی ، انہوں نے کہاکہ چند مفادپرست لوگ سڑک پربیٹھ کربرادری کوفروخت کردیتے ہیں جبکہ ہمیں خبرتک نہیں ہوتی کہ ہماراووٹ ہی نہیں ضمیربھی فروخت کر دیا جاتا ہے ۔ شاہدعلی نوشاہی ایڈووکیٹ نے چوہدری اکبرکی بات کوآگے بڑھاتے ہوئے کہاکہ رحمانی ینگ کونسل کی مرکزی کابینہ کے ارکان سجاد رحمانی ،ا ختر اسماعیل ، ڈاکٹر محمداکرام،محمدعدنان،صمیرعلی اشفاق ، سیٹھ برکت علی ، اشفاق احمدسلطانی،عمران علی ، جاوید رحمانی،اسلم رحمانی ، ارشد علی رحمانی،اکرم رحمانی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ سب کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے
برادری میں امیروغریب کی تفریق کئے بغیر سب کے ساتھ مشاورت کے بعدضمنی الیکشن لڑنے اور امیدواروں کافیصلہ کیاجائے گا۔ہم بند کمرے میں بیٹھ کربرادری کے لاکھوں نوجوانوں اوربزرگوں کی غیر موجودگی میں فیصلہ سازی نہیں کرسکتے لہٰذابرادری کی اکثریت جوفیصلہ کرے گی وہی قابل عمل ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ برادری کاایک بڑااکٹھ بلاکرمعززین برادری کی سربراہی میں بیس رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی جوآئندہ برادری کی اکثریت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ سازی کے فرائض سرانجام دیاکرے گی
رحمانی