سیاسی جماعتوں کا جمہوری فورم استعمال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،عابد صدیقی

سیاسی جماعتوں کا جمہوری فورم استعمال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کا پارلیمانی اور جمہوری فورم کو استعمال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے سیاسی جماعتیں جمہوریت کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط بنائیں جمہوریت ہی بہترین نظام ہے یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی جمہوریت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات کروانے میں الیکشن کمیشن کی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا۔


اس لئے اس اہم ترین ادارے میں مشاورت سے مزید اصطلاحات کی ضرورت ہے تمام تر سیاسی جماعتوں نے الیکشن پر اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے جس سے الیکشن کا عمل مشکوک ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوری عمل کا حصہ بنے گی اور پارلیمنٹ میں جا کر اپنا کردار ادا کرے گے۔
صدیقی