25جولائی کو تاریخ کے شفاف الیکشن ہوئے،ثوبیہ کمال
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و قومی اسمبلی میں نامزد ایم این اے ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ 25جولائی کا جنرل الیکشن پاکستان کی تاریخ کا شفاف ترین الیکشن تھا، اس سے قبل تاریخ میں ایسے شفاف انتخابات نہیں ہوئے، ملک میں امن و امان کو قائم رکھنے پر سکیورٹی اداروں اور افواج پاکستان کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے الیکشن کیلئے حالات کو پر امن بنایا۔ انہوں نے کہا چیئرمین عمران خان کی 22سالہ جدوجہد نے آخر کامیابی حاصل کی ہے۔
پی ٹی آئی کی بھرپور ملک گیر فتح اور عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کیلئے نیک شکون ثابت ہو گا۔
اور ملکی ترقی و عوامی خوشحال دور ضرور شروع ہو گا، ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی انقلاب کی نوید ہے۔ عوام میں عمران خان کے ویژن اور جدوجہد پر لبیک کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو کامیا ب کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام نے فوج اور عدلیہ کے خلاف دشمن قوتوں کو شکست دی
ثوبیہ