مسترد شدہ جماعتیں ووٹ کو عزت دینے کو تیارنہیں،سعدیہ سہیل

مسترد شدہ جماعتیں ووٹ کو عزت دینے کو تیارنہیں،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پوری قوم انتخابات کے شفاف انعقاد پر اظہارِ اطمینان کا اظہار کر رہی ہے لیکن ووٹ کے ذریعے مسترد جماعتیں ووٹ کو عزت دینے کو تیار نہیں جو جماعت انتخابات سے قبل ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہی تھی آج وہی ووٹ کی توہین کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتیں اداروں پر الزامات سے دشمن کا ایجنڈا پورا کرنے میں مصروف ہیں۔

ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے قوم اور ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ یہی جماعتیں لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار ہیں۔ انہیں الزامات عائد کرنے کی بجائے،اپنے ادوار اقتدار کا حساب دینا چاہیے۔

سعدیہ

مزید : میٹروپولیٹن 4