پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ بہترین اپوزیشن کر کے دکھائے گی،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ بہترین اپوزیشن کر کے دکھائے گی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اسمبلی میں بہترین اپوزیشن کرکے دکھائے گی اور عوامی حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی اپوزیشن کا اتحاد بننا اچھی بات ہے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہئے اور تبدیلی والوں کی اصلیت قوم کے سامنے لانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی اور عوامی مسائل کو فوری حل کروانے کے لئے ہر فورم پر بات کرتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے تھے اب ان کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے ہم ایک ایک ایشو پر نظر رکھیں گے اور عوامی ایشو ز کے حل کے لئے ہر حد تک جائیں گے عوام کو مہنگائی بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل سے نجات ملنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے مسائل پیدا کررکھے ہیں ناجانے کیوں اچانک لوڈ شیڈنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔


اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
اشرف بھٹی