یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کا اجلاس اساتذہ کے مسائل کا جائزہ لیا گیا
لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل پنجاب میں شامل اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں طارق محمود، حافظ عبدالناصر، حافظ غلام محی الدین ، کاشف شہزاد چوہدری ، اللہ بخش قیصر، صدیق گل، محمد اشفاق نسیم ، اجمل شاد، محمد اسلم گجر، محمد بلال کموکا، آصف جاوید، بابر ظہیر، وحید مراد یوسفی کا اجلاس ہوا۔ جس میں اساتذہ کو درپیش مسائل پر بحث کی گئی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے تجاویز دی گئی۔ سکول ایجوکیشن کے افسران کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔شرکا ء اس بات پر متفق تھے کہ سکول ایجوکیشن کے افسران کی سابقہ کارکردگی مایوس کن ر ہی اور موجوہ سیکرٹری سکولز پنجاب کی تعیناتی کے بعد یہ مزید نیچے گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ارو ڈپٹی سیکرٹری سکولز اساتذہ کے معاملات کو حل کرنے میں قطعی طور پر غیرسنجیدہ ہیں۔ اور نااہلی کی حد تک امور کی انجام دہی میں ناکام نظر آتے ہیں۔ سکیل 17، 18،19،20 کی پرموشن کے معاملات کئی سالوں سے سکولوں میں سینکڑوں آسامیاں خالی ہونے کے باوجود جامد ہو کر رہ گئے ہیں۔
اضلاع میں پی ایس ٹی ، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی اساتذہ کی ان سروس پروموشن بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔مزید یہ کہ تبادلوں کے حوالے سے درخواستوں پر عمل درآمد الیکشن کی وجہ سے روک لیا تھا۔لیکن الیکشن ختم ہونے کے بعد سکول ایجوکیشن انتظا میہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ اساتذہ کے تبادلوں کو بلا جواز روک رکھا ہے۔گزشتہ دو برسوں سے اساتذہ کے تبادلے نہیں کیے گئے