عمران خان یو ٹرن لینے کے ماہر ہیں،میاں ایوب

عمران خان یو ٹرن لینے کے ماہر ہیں،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران عمران خان اپنے ہر جلسے میں عوام سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ آزاد الیکشن لڑنے والوں کو کسی بھی قیمت پر ووٹ نہ دینا لیکن اب وہ انہی آزاد لوگوں کو اپنے خریدار جہانگیر ترین کے زریعے کروڑوں روپے کی بولیاں لگا کر انہی آزاد اور ایم کیو ایم کے سہارے اپنی حکومت بنانے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کہتے ہیں کہ یہ یوٹرن خان ہیں، ماضی میں ایم کیو ایم پر لندن میں کیس کرنے والے عمران خان نے ان سے بھی ہاتھ ملا لیا ہے ۔