تیز رفتار لینڈ کروزر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

تیز رفتار لینڈ کروزر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر)نصیرآباد کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 26سالہ نوجوان کوٹکر مار کر ہلاک کر دیا ،پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ،تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقہ کلمہ چوک سینٹر پوائنٹ کے قریب تیزرفتار لینڈ کروزر نے بے قابو ہوتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے سوار 26سالہ عثمان شدید زخمی ہوگیاموقع پر موجود افراد نے زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔پولیس نے مقتول کے والد نعیم کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 532/18درج کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور احتشام جوکہ بحیرہ ٹاؤن کا رہائشی تھاکو حراست میں لے لیا۔

مزید :

علاقائی -