چوری ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم

چوری ڈکیتی کی وارداتیں،شہری لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور قیمتی سامان سے ...

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹر سا ئیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق غا لب ما ر کیٹ کے علا قہ سے ڈاکوشیر ازکی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔کا ہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ثا قب اور اس کی فیملی سے2لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،شا ہد رہ کے علا قہ سے عمر ان اور فیملی سے 1 لاکھ70ہز ار کی مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،وحد ت کا لو نی کے علا قہ میں فہیم اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،ٹا ؤ ن شپ سے ڈاکوجبا رکی فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،اقبا ل ٹا ؤ ن کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے با برسے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔نو اں کو ٹ کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے عظیم اور فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لیے گئے۔ڈیفنس،گلبرگ ،مغلپو رہ سے کاریں اور لاری اڈا،نولکھا،فیکٹری ایریا اور شا لیما رسے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی