شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلوے پولیس لائن میں تقریب

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ریلوے پولیس لائن میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)یوم شہداء سلسلہ میں ریلوے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلوے پولیس لائن میں ایک تقریب ہوئی ، اس موقع پر ریلوے پولیس لاہور اور ورکشاپ ڈویژن کے شہداء کے ورثاء کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جبکہ انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن خان ، شارق جمال خان ڈی آئی جی آپریشنز، جواد احمد ڈوگر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور ایس پی ریلوے لاہور ملک محمد عتیق سمیت بڑی تعداد میں ریلوے پولیس آفیسران و ملازمین نے شرکت کی ۔ انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس نے اپنے خطاب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آئی جی ریلوے پولیس نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مزیدکہاکہ میں شہدا ء کے ورثاء کے لئے ہر وقت حاضر ہوں ، انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس نے شہداء کے ورثاء کے ساتھ مل کر دوپہر کا کھانا کھایا اور ورثاء میں تحائف تقسیم کئے۔

مزید :

علاقائی -