ندیم باراکی گرفتاری کیخلافتحریک انصافکے کارکنوں کا احتجاج
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ندیم باراکی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج بن گئے،انہوں نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی،پی ٹی آئی کے مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ پولیس نے نومنتخب رکن قومی اسمبلی ندیم باراکیخلاف جھوٹااوربے بنیاد مقدمہ درج کیاہے لہٰذاانہیں فوری طورپررہاکیا جائے۔