یومِ شہداء کے موقع پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قرآن خوانی کا اہتمام

یومِ شہداء کے موقع پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قرآن خوانی کا اہتمام

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کی جانب سے یومِ شہداء کے موقع پر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔قرآن خوانی میں پنجاب پولیس کے عظیم شہداء کی بلندئے درجات کیلئے اجتماعی دعا کروائی گئی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس اور پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس نے اس موقع پر کہا کہ عظیم قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی جنہوں نے اپنا آج ملک و ملت کے مستقبل پر قربان کردیا۔ ہم نے اپنے بہت سے بہترین آفیسرز اور جوانوں کی قربانیاں دی ہیں مگر ہمارا حوصلہ اب بھی بلند ہے اور لاہور پولیس عوام کی حفاظت اسی جوش و جذبے سے کرتی رہے گی۔

مزید : علاقائی