شمالی چھاؤنی میں چھت گرنے سے70سالہ بزرگ جاں بحق،2بچے زخمی

شمالی چھاؤنی میں چھت گرنے سے70سالہ بزرگ جاں بحق،2بچے زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں چھت کمزور ہونے کے باعث زمین بوس ہوگئی جس کی وجہ سے 2بچے زخمی جبکہ 70سالہ بزرگ جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال جبکہ لاش کو مردہ خانے بھجوادیا ۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی میں حویلی نما بنے گھر کی چھت پر ساما ن زیادہ پڑا ہوا تھا لیکن چھت کی حالت کمزور تھی جس کی وجہ سے وہ زمین بوس ہوگئی موقع پر 70سالہ بزرگ اور دو کمسن بچے موجود تھے جو کہ ملبے تلے دب گئے اس وا قع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرفوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے ہوئے دونوں بچوں کو نکال لیا جو کہ معمولی زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجبکہ 70سالہ بزرگ کو بھی بعدازاں تھوڑی محنت کے بعد ملبے سے نکال لیالیکن بزرگ اپنی جان کی بازی ہار چکا تھا جس پر اس کی لاش کو مرد ہ خانے منتقل کردیا گیا۔

مزید : علاقائی