جعلی ویزہ اور دستاویزات پر بیرون ملک سفر کر نے والا گرفتار

جعلی ویزہ اور دستاویزات پر بیرون ملک سفر کر نے والا گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزہ اور دستاویزات پر بیرون ملک سفر کر نے والے ملز م کو حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ،ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزہ اور دستاویزات پراٹلی کے راستے جرمن جانے والے خالد ایاز جوکہ شیخوپورہ کارہائشی ہے کو حراست میں لے کر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

جنہوں نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

مزید : علاقائی