قصور:5ماہ سے غائب بچہ بازیابنہ ہوسکا ،مزید 4 بچے لاپتہ

قصور:5ماہ سے غائب بچہ بازیابنہ ہوسکا ،مزید 4 بچے لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور(بیورورپورٹ) گزشتہ پانچ ماہ سے غائب ہو جانے ولا کمسن بچہ ابھی بازیاب نہیں ہوا 2بچیوں سمیت چار بچے مزید لاپتہ ہو گئے ۔جس سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی۔تفصیل کے مطابق بستی چراغ شاہ قصور سے گزشتہ پانچ ماہ سے اغواء ہو جانے والا5سالہ فائق تو ماں باپ کو نہ مل سکا بلکہ تھانہ صدر کے علاقہ بستی قادر آباد کے رہائشی اللہ رکھا کی دو بیٹیاں12سالہ رابعہ10سالہ طیبہ گھر سے باہر گئی ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اسی طرح بھسر پورہ قصور کے رہائشی مشتاق کا 13سالہ بیٹا فیضان پڑھنے کے لیے سکول گیا ،گھر والوں کے ڈھونڈنے کے باوجودابھی تک نہیں ملا سکاجبکہ چونیاں کے علاقہ دربار شیخ علم الدین کے رہائشی عظمت علی نے پولیس کو بتایا کہ میرا رشتہ دار10سالہ فیروز علی لاہور سے مجھے ملنے کے لیے آیا ہوا تھا کہ اچانک گھر سے باہر چلا گیا جس کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں لگ رہا ۔چار بچوں کی گمشدگی کی خبر نے علاقہ بھر کی فضا کو سوگوار بنا دیا ۔پولیس مصروف کاروائی ہے۔

مزید :

علاقائی -