روہنگیا مسلمانوں کا تحفظ کی ضمانت کے بغیر میانمارجانے سے انکار

روہنگیا مسلمانوں کا تحفظ کی ضمانت کے بغیر میانمارجانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(اے پی پی)بنگلہ دیش میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم میانمار کے روہنگیا مسلمانوں نے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت کے بغیر برما نہ واپس میانمار جانر سے انکار کردیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھاکا کے قریب کاکس بازار میں روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں نے جان ومال کے تحفظ کی ضمانت دیئے گئے بغیرمیانمار واپس بھیجنے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ میانمار واپسی سے قبل عالمی سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے ہمارے بنیادی حقوق اور جان ومال کے تحفظ کی ضمانت فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم میانمار واپس بھیجتے وقت اقوام متحدہ کے محافظ دستے اور ہائی کمیشن ہمارے ساتھ رہیں۔ روہنگیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک میانمار واپس نہیں جائیں گے جب تک حکومت ہمیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرے گی۔ واپسی کے لیے پہلی شرط شہریت کو تسلیم کرنا۔ اس کے علاوہ وطن واپسی کے لیے ہمارے جان ومال کے تحفظ کی مکمل ضمانت مہیا جائے۔

مزید :

علاقائی -