راولپنڈی ٗکیپٹن(ر)صفدر کی ریلی سے گرفتار کیے گئے افراد کی ضمانت منظور

راولپنڈی ٗکیپٹن(ر)صفدر کی ریلی سے گرفتار کیے گئے افراد کی ضمانت منظور

راولپنڈی(آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سے قبل لیگی کارکنوں کی ریلی کے سلسلہ میں تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ کے ملزمان مرکزی انجمن تاجران پاکستان کے نائب صدر شاہد غفور پراچہ ،تنویر اختر شیخ، محمد یا مین اور یاسین کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروا دیئے گئے ہیں مسلم لیگ لائیر فورم کے سینئر عہدیدار خالق حسین بھٹی ایڈوکیٹ اوردیگر وکلا گزشتہ روزعدالت میں پیش ہوئے جہاں ڈیوٹی مجسٹریٹ ناصر جاوید نے ضمانتی مچلکے درست قرار دے کر انھیں منظور کر لیا اور چاروں ملزمان کو 18اگست کو عدالت میں پیش ہو نے کی ہدایت کر دی ہے۔

کیپٹن(ر)صفدر

مزید : صفحہ آخر