بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے: حافظ سعید

بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے: حافظ سعید

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے ملی مسلم لیگ کے امیدواران اور کنوینر ز کے بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن، لوٹ مار اور مفادات کی سیاست کرنے والے اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ قوم کو دھوکہ دینے والے بہت ہیں ہم نے سیاست کا رخ بدلنا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کا الیکشن ختم ہو گیا ہمارا جاری ہے۔ محدود وسائل کے باوجود پورے ملک میں خدمت انسانیت کا عمل جاری رکھیں گے۔فرقہ واریت ختم کر کے قوم کو نظریہ پاکستان کی بنیادوں پر متحد و منظم کریں گے۔سیاسی جماعتیں نظریہ پاکستان کو پس پشت ڈال چکی ہیں۔ ہم نے اپنی منزلوں کا تعین مفادات کیلئے نہیں کرنا‘ قربانی والے ذہن بنانے ہیں۔ نوجوان اس ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعہ ان کا مستقبل محفوظ کریں گے۔بلدیاتی الیکشن بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہونے والے کنونشن سے پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی،ڈاکٹر میاں احسان باری،سیف اللہ خالد،پروفیسر ظفر اقبال،مولانا امیر حمزہ،انجینئر نوید قمر، فیاض احمد، حافظ طلحہ سعید،حافظ خالد ولید، انجینئر حارث ڈار،سردار عمیر انور، چوہدری یونس مہر،ذبیح اللہ بلگن،حسین علی درانی، حاجی جہانگیر ماجر اسمیت دیگر نے خطاب کیا۔کنونشن میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ سے اللہ اکبر تحریک کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران اور ملی مسلم لیگ کے کنوینرحضرات نے شرکت کی۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام امیدواران نے نظریہ پاکستان کے تحفظ کے مشن میں اپنے آپ کو شامل کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔میں اس کو بہت بڑی کامیابی سمجھتا ہوں۔پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اس کا شکر ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے مدینے والا پاکستان بنادیں۔اللہ اکبر تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا کہ الیکشن میں آناہماری یہ پہلی کوشش تھی۔ہم نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے میں پورے پاکستان میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ہمارے خلاف ہر جگہ پر کانٹے بچھائے گئے ،بیرونی ایجنڈے کو بروئے کار لانے کے لئے ہمارے خلاف اقدامات کئے گئے لیکن ہم میدان میں ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی میدان میں آنا پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی نوید ہے ۔وہ وقت قریب ہے جب پاکستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ اور قومی سیاست کا بول بالا ہو گا۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ ملی مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے الیکشن کا معرکہ سر کرنے کے بعد اپنے تمام امیدواروں کو ایک چھت تلے جمع کیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی جائے،بھر پور طریقے سے بلدیاتی الیکشن لڑیں گے۔تحریک حرمت رسول ؐکے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے کہا کہ حافظ محمد سعید کا نام ایک نظریہ ہے،فرقہ واریت ان کا نام آنے سے دم توڑ دیتی ہے اوراتحاد امت نمایاں ہو کر سامنے آ جاتا ہے۔الیکشن میں ہونے والی غلطیوں کا جائزہ لے کر آگے بڑھیں گے۔ملی مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر انجینئر نوید قمر ،شیخ فیاض احمد،حافظ طلحہ سعید،حافظ خالد ولید، انجینئر حارث ڈار،سردار عمیر انور، چوہدری یونس مہر،ذبیح اللہ بلگن،حسین علی درانی، حاجی جہانگیر ماجرا، ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہودیگرنے کہا کہہم نوجوانوں کو ایسی سرگرمیاں دیں گے جس سے ان کی اپنی شخصیت میں نکھار پیدا ہوگا ۔

حافظ سعید

مزید : صفحہ آخر