این اے 65 چکوال ،چوہدری پرویز الٰہی کا نشست چھوڑنے کا فیصلہ
لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ق) کے نائب صدر چوہدری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 65 چکوال چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، جس پر ضمنی انتخاب میں ممکنہ طور پر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین الیکشن لڑیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے اس نشست پر سابق رکن قومی اسمبلی سردار ممتاز ٹمن کو مسلم لیگ (ق) کا ٹکٹ دینے کی پیشکش کی تاہم سردار ممتاز ٹمن نے چوہدری پرویز الٰہی کو مشورہ دیا ہے وہ اس نشست پر پارٹی سربراہ چوہدری پرویز شجاعت حسین کو ضمنی انتخاب میں کامیاب کروا کر قومی اسمبلی میں بھیجیں۔
این اے 65