طبیعت سنبھل نہ سکی ، نماز جنازہ آج صبح 9 بجے آسنی راجن پور میں ادا کی جائیگی، پی ٹی آئی

طبیعت سنبھل نہ سکی ، نماز جنازہ آج صبح 9 بجے آسنی راجن پور میں ادا کی جائیگی، ...
طبیعت سنبھل نہ سکی ، نماز جنازہ آج صبح 9 بجے آسنی راجن پور میں ادا کی جائیگی، پی ٹی آئی

  

ملتان (بیورورپورٹ ) تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت سازی کیلئے درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ، پی پی 296 سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، وہ ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر کامیا ب ہو ئے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ دو تین روز سے طارق دریشک کو گردن توڑ بخار ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملتان کے سٹی ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے رات کوان کی طبیعت میں بہتر ی لانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر بتایا گیا ہے طارق دریشک کی نماز جنازہ آج اتوار کی صبح 9 بجے آسنی راجن پور میں ادا کی جائے گی۔

طارق دریشک

مزید : صفحہ آخر