غیر معیاری اور ناقص اشیاء، صارفین نے یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ مو ڑ لیا

غیر معیاری اور ناقص اشیاء، صارفین نے یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ مو ڑ لیا

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر کے یو ٹیلیٹی سٹوروں پراشیائے صرف ناقص اور غیر معیاری ہو نے کیساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ سے مہنگی ہونے پر سے صارفین نے منہ مو ڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق یو ٹیلیٹی سٹور کارپوریشن انتظامیہ نے اوپن مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردو نوش کی قیمتو ں میں ہو نے والی کمی پر چشم پو شی اختیار کر رکھی ہے ۔روزنامہ پاکستان کی جانب سے صو بائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں واقع کئی یو ٹیلیٹی سٹوروں کا سروے کیا گیا جہاں پر صارفین کی تعداد نہ ہونے کے برابر جبکہ شادمان ، گڑھی شاہو ، ریلوے روڈ اور مصری شاہ کے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر ہو کا عالم دکھائی دیا جبکہ انتظامیہ صارفین کی راہ تکتی دکھائی دی ۔

یوٹیلٹی سٹورز

مزید : صفحہ آخر