خدمت و شرافت کی سیاست مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے ،منشاء اللہ بٹ
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ خدمت اور شرافت کی سیاست مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے ۔حلقہ کے عوام نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے دن رات محنت کریں گے۔ جب تک سانسوں کی دوڑ باقی ہے خدمت انسانیت کا مشن جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسان اپنے عہدے سے بڑا نہیں ہوتا بلکہ اپنی محنت اور کام سے انسان کی پہچان ہوتی ہے اور اللہ کے فضل وکرم سے ہماری پہچان بے لوث خدمت انسانیت، کام کام اور صرف کا م ہے ۔شرافت اور خدمت کی سیاست ہمیں اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جذبات ،احساسات اور کام کا دارو مدار عوام ہیں جن کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے حتی المکان یہی کوشش ہو گی کہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتا رہوں۔
منشاء اللہ بٹ