چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج بیرون ملک روانہ ہوں گے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج بیرون ملک روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد یاور علی بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے آج 5اگست کو بیرون ملک روانہ ہورہے ہیں۔ان کی جگہ لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے ۔ان کی حلف برداری کی تقریب 6 اگست بروز پیر صبح 8:30بجے عدالت عالیہ کے ججز لاؤنج میں ہوگی۔جسٹس مامون رشید شیخ فاضل جج سے ان کے عہدہ کا حلف لیں گے،لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج محمد انوارالحق بھی چیف جسٹس کے ہمراہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

مزید :

صفحہ آخر -