صدر لاہورہائیکورٹ بار کی دیا میر میں 12تعلیمی اداروں پر حملوں کی مذمت

صدر لاہورہائیکورٹ بار کی دیا میر میں 12تعلیمی اداروں پر حملوں کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان کے ضلع دیا میر اور چلاس میں بچیوں کے 12تعلیمی اداروں پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن دشمن قوتیں پاکستان کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنے کے لئے کوشاں ہیں ،لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر انوارالحق پنوں اور سیکرٹری حسن اقبال وڑائچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد انسان نہیں ،وہ چاہتے ہیں پاکستان کے باسی انہی کی طرح جنگلی اور وحشیانہ زندگی گزاریں ۔تعلیم کے حوالے سے ہمارے نبی پاک کے بڑے واضح ارشادات ہیں ،تعلیمی اداروں کو جلانا ناقابل معافی جرم ہے اور علم دشمن سخت سزا کے مستحق ہیں ،بچیوں کو تعلیم سے روکنا سنگین ظلم اوربدترین وحشیانہ حرکت ہے ۔وکلاء خواتین کے حقوق غصب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،ہم چاہتے ہیں کہ خواتین کوتعلیم کے حصول کے لئے پرامن اور دہشت گردی سے پاک ماحول فراہم کیاجائے۔
مذمت

مزید :

صفحہ آخر -