گڑھ مہاراجہ: تیز رفتار کوچ درخت سے ٹکراگئی،2افراد جاں بحق،8زخمی

گڑھ مہاراجہ: تیز رفتار کوچ درخت سے ٹکراگئی،2افراد جاں بحق،8زخمی

شورکو ٹ(نمائندہ خصوصی) گڑھ مہاراجہ کے علاقہ ڈائنا موڑ کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر کوچ درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق جب کہ8افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ سیالکوٹ سے دریا خان جانے والی مسافر بس گڑھ مہاراجہ کے علاقہ ڈائنا موڑ کے قریب تیز رفتاری کی وجہ سے درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں احسان اللہ سکنہ گڑھ مہاراجہ موقع پر جاں بحق جب کہ نیاز ‘ شبیر حسین ‘ غلام رسول ‘ پرویز ‘ رمضان ‘ محمد بلال ‘ 25سالہ ثوبیہ دختر سرور سکنہ سیالکوٹ ‘ اعجاز ‘ ریاض شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122شورکوٹ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ پہنچا دیا جہاں 25سالہ ثوبیہ دختر سرور سکنہ سیالکوٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔

گڑھ مہاراجہ ؍ حادثہ

مزید : صفحہ آخر