بجلی کی ڈیمانڈ بڑ ھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضا فہ

بجلی کی ڈیمانڈ بڑ ھنے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضا فہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)گرمی و حبس کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں ایک بارپھر اضافہ ہو گیا جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ شروع کر دیا گیا۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کازیادہ لوڈ دیہی اور چھوٹے علاقوں پر ڈالا گیا ہے۔ مون سو ن کی بارشوں کے بعد حبس کی شدت انتہائی بڑھ جانے کے بعد بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔جس سے لیسکو سمیت تمام ڈسکوز کو آٹھ سو سے لیکر ایک ہزار میگاواٹ تک ک شارٹ فا ل کا سامنا ہے۔ این ٹی ڈی سی لیسکو کو 3600 میگا واٹ کا کوٹہ مل رہا ہے جبکہ لیسکو کی ڈیمانڈ بڑھ کر 4500میگاواٹ سے تجاوز کر گئی ہے۔بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے شہروں میں سات سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے۔ شہروں میں رات کے وقت بھی لوڈ شیڈنگ کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جس سے شہریوں کی شدید پریشانی اور مسائل کا سامنا ہے ۔
بجلی کی ڈیمانڈ

مزید :

صفحہ آخر -