ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ، مراعات میں100فیصد اضافہ

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہ، مراعات میں100فیصد اضافہ

کراچی (این این آئی) ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 100فیصداضافہ کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

نگراں سندھ حکومت نے سابقہ اسمبلی کے فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ارکان ا سمبلی کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ سابقہ اسمبلی نے کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق تنخواہوں اور الانسز میں 100فیصد اضافہ کیا جا ئیگا ۔ ارکان کو ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد کی تنخواہ ملے گی۔ 50ہزار روپے تنخواہ جبکہ ایک لاکھ 5ہزار روپے کے الانسز ملیں گے۔دستاویزات کے مطابق ہر منتخب ایم پی اے کو 45ہزار ہاؤس رینٹ الاؤنس، 10ہزار موبائل اور اخراجاتی الاؤنس، 15ہزار روپے آفس مینٹیننس، گیس اور بجلی کے بل کی مد میں ملیں گے۔ارکان سندھ اسمبلی کوسالانہ سفری الاؤنس کی مد میں 2 لاکھ اور ڈیڑھ لاکھ روپے کیش الاؤنس کی مد میں بھی ملیں گے۔ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سابقہ حکومت نے کیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ہدایت پر عملدر آمد روک دیا گیا تھا۔دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے سندھ اسمبلی ممبران کی مراعات کا بل گز شتہ اسمبلی نے منظور کیا تھا جبکہ اس کی منظوری گورنر سندھ نے دی تھی۔ترجمان کے مطابق مجوزہ بل کی منظوری سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

تنخواہ اضافہ

مزید : ملتان صفحہ آخر