انقرہ‘بم دھماکوں کے 9 ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

انقرہ‘بم دھماکوں کے 9 ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

انقرہ(آن لائن)ترک عدالت نے انقرہ بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

الزام میں 9 افراد کو متعدد مرتبہ عمر قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق 2015ء میں ہونے والے ان دھماکوں کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس وقت انتخابات سے چند روز پہلے ان دھماکوں کے ذریعے کردوں اور ملکی لیبر پارٹی کے حامیوں کی ایک ریلی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔یہ دھماکے دارالحکومت انقرہ کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کے سامنے ہوئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر